راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

عمران خان نے اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

عمران خان کی صحت پر تشویش، انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دائر

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے درخواست جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلاپن کی شکایت کی۔درخواست میں بتایا گیا کہ 73 سالہ عمران خان 2 سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں اور ان کا آخری میڈیکل چیک اپ 4 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔ درخواست گزار نے وفاقی اور صوبائی ڈاکٹروں پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ذاتی معالجین کو بورڈ میں شامل کرنے کی استدعا کی، جس میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ امراض چشم پروفیسر فواد احمد خان کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی کہ عمران خان کو قیدی کے بنیادی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے اور فوری طور پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔ سماعت کے دوران وکلا فیصل ملک، خالد یوسف چوہدری اور تابش فاروق پیش ہوئے جبکہ جج امجد علی شاہ نے عدالت میں سماعت کی۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی مزید سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں