راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پاکستان ریلوے کا کراچی سے لاہور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان ہائی اسپیڈ بلٹ ٹرین سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو سال 2030 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 6.8 ارب ڈالر کی لاگت سے اپ گریڈ ہونے والی ML-1 ریلوے لائن کا حصہ ہوگا۔
1215 کلومیٹر طویل اس جدید ریلوے ٹریک پر چلنے والی بلٹ ٹرین کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، اور اس کے اہم اسٹاپس حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال میں رکھے جائیں گے۔
منصوبے میں چین کی چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن معاونت کرے گی، جبکہ اس کے تحت ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے، نئے ریلوے پلوں کی تعمیر اور جدید سگنلنگ سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔
قبل ازیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن اپ گریڈ کرنے کے لیے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں