راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی کے پانچ نام عمران خان کو ارسال

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کو پانچ نام تجویز کر دیے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے معین ریاض قریشی، علی امتیاز وڑائچ، اعجاز شفیع، شیخ امتیاز اور رانا شہباز کے نام عمران خان کو بھیجے ہیں، جن میں سے وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معین قریشی کو پارلیمانی پارٹی اور متعدد اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور وہ نمبر گیم میں سب سے آگے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے سیاسی کمیٹی مشاورت کے عمل میں سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے بھی رائے لے گی، جن کی حمایت بھی معین قریشی کے ساتھ بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی آئندہ پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل ضروری ہے، جبکہ دیگر امیدواروں میں رانا شہباز، اعجاز شفیع اور علی امتیاز وڑائچ بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں