راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

عمران خان نے اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

عمران خان کے 9 مئی کیسز میں ضمانت، وکیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: 9 مئی سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات سنہرا موقع تھا جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا اور عمران خان کے کیسز کا معاملہ اٹھایا گیا۔
سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور پنجاب پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے وکیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل سہولیات نہ ملنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جیل سہولیات کا معاملہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی ترجیح ہے اور جیل اصلاحات سے متعلق معاملہ پہلے سے زیر غور ہے۔
سلمان صفدر نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت نہ ہونے اور غیر مساوی سلوک کے بارے میں چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ ان کے مطابق 300 سے زائد مقدمات بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے، لیکن آج 8 کیسز میں ضمانت ملی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس ان کے خلاف آخری کیس ہے جس کی سماعت صرف چند منٹوں میں مکمل ہو جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں