راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی مؤخر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ضمنی انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سلمان اکرم راجہ نے کی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کسی بھی سیاسی فورم کو خالی نہ چھوڑے اور انتخابی میدان میں فعال رہے۔
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اگر کسی نشست پر پارٹی کا موجودہ رکن سزا کے باعث نااہل ہو جائے، تو اسی رکن کی مشاورت سے متبادل امیدوار کا نام تجویز کیا جائے۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر بھی بات ہوئی، تاہم کمیٹی نے سفارش کی کہ نئی نامزدگی عدالتی فیصلے تک ملتوی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے یہ تجویز دی ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈر کا انتخاب پی ٹی آئی کے اندر سے ہی کیا جائے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی کے بیشتر ارکان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی مخالفت کی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ عدالتی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی نئی قیادت کا تعین کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں