بالی وڈ کے سینئر اداکار اچیوٹ پوتدار چل بسے

ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار اچیوٹ پوتدار 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کے انتقال کی وجہ واضح طور پر سامنے نہیں آئی، تاہم عمر سے جڑی پیچیدگیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
اچیوٹ پوتدار نے 44 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور تقریباً 125 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ وہ 100 سے زیادہ ٹی وی ڈراموں میں بھی نمایاں کردار ادا کر چکے تھے۔
ان کے فنی سفر میں سب سے زیادہ شہرت عامر خان کی سپر ہٹ فلم “تھری ایڈیٹس” سے ملی، جہاں پروفیسر کے کردار میں ان کا مشہور ڈائیلاگ “کہنا کیا چاہتے ہو؟” یادگار بن گیا، جو آج بھی میمز میں استعمال ہوتا ہے۔
فلمی دنیا میں آنے سے قبل پوتدار نے بھارتی فوج میں کیپٹن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس کے بعد وہ طویل عرصہ Indian Oil میں ملازم رہے اور ریوہ (مدھیہ پردیش) میں پروفیسر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔
اداکار کی آخری رسومات 19 اگست 2025 کو ٹھانے میں ادا کی جائیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں