راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بڑی امدادی کھیپ روانہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ایک بڑی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے تصدیق کی کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے 1500 خاندانوں کے لیے گلگت بلتستان اور 1000 خاندانوں کے لیے خیبر پختونخوا کے متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر یہ امدادی کھیپ فوری طور پر متاثرہ علاقوں تک پہنچائی گئی تاکہ سیلاب زدگان کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
امدادی سامان میں خیمے، کمبل، پانی کی بوتلیں اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی کارروائی حکومت کی انسانی ہمدردی اور یکجہتی کا عملی ثبوت ہے۔
جہانزیب خان نے کہا کہ بھیجا گیا سامان معیاری اور جانچ شدہ ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کے مطابق اس کی افادیت یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں