خیبرپختونخوا: حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش، 3 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کریش ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد شہید ہو گئے۔
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر باجوڑ میں جاری امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا تھا، جس پر فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔ کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔ مختلف حادثات میں اب تک 21 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں اور تلاش جاری ہے۔ 3 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں