اسلام آباد: 14 اگست دھرنے کی سازش کے ملزمان پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: 14 اگست کو دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت عدالت نے منظور کر لی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 14 اگست کے دھرنے اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں قبول کیں۔ ہر ملزم کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے سماعت کے دوران وکیل صفائی کے دلائل سنے، جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ تمام کارکنان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے اور یہ تمام ملزمان اسٹوڈنٹس ہیں جو احتجاج نہیں کر رہے تھے۔
پی ٹی آئی کے وکلاء مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی اور سردار وجاہت سمیع عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وکلاء کی درخواست پر مچلکے کم کر کے 10 ہزار روپے فی ملزم جمع کرانے کی ہدایت بھی دی۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں