اسحاق ڈار نے پاکستانی سفارتی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دے دی

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی سفارتی مشنز میں ویزا اجرا کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے 2024 کے دوران غیر ملکی مشنز میں ویزا کے عمل میں کی جانے والی اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کی کارکردگی پر تفصیلی غور کیا گیا، جس میں ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر، شفاف اور تیز تر بنانے پر زور دیا گیا۔
وزیر خارجہ نے خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے ویزا سہولیات کی فراہمی آسان بنانے کی ہدایات بھی دیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں