خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے رکنیت معطلی کو عدالت میں چیلنج کر دیا

لاہور: پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز نے اپنی اسمبلی رکنیت معطل کیے جانے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
شیخ امتیاز کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد ان کی رکنیت 15 روز کے لیے معطل کر دی گئی۔
شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں تھا اور انہوں نے گورنر پنجاب کو بھی اس حوالے سے خط لکھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ ان کی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں