آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

واسا میں 2ارب کی مبینہ کرپشن، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں

ملتان (کرائم رپورٹر)واسا ملتان میں دو ارب روپے کی کرپشن اور لوٹ مار کرنیوالوں کے خلاف شہری کی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو دی گئی درخواست پر اینٹی کرپشن ملتان نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہری کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈائریکٹر ورکس عارف عباس واسا ایم ڈی اے ملتان،سعید ڈوگر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس واسا ایم ڈی اے نے کروڑوں اربوں روپے کا فنڈ اپنے من پسند کمپنی ٹھیکیدار اور افسران کو نوازنے کے لیے جاری کیے ہیں جس میں جہانگیر آباد واقع ڈسپوزل اسٹیشن اور محلہ ہزاریاں کا ڈسپوزل اسٹیشن کاکروڑروں روپے واٹر سپلای ٹیوب ویلز کے نئے ٹرانسفارمرز کی خرید اری اور کاموں کے جعلی ٹینڈر من پسند رشتے داروں کو نوازنے کے لئے دئیے،نئی لگائی جانے والی ٹیوب ویل چالو حالت میں نہ ہونے اور ٹھیکیداروں کو رقوم کی اداہیگی کرنے اور دو ارب روپے کے ٹینڈر ملتان میں نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب پرانے ٹیوب ویلز کی مرمت اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر ومرمت کے کام شامل ہیں،کافی عرصہ گزرنے کے باوجود ایک روپے کا کام بھی نہیں ہوا لیکن عارف عباس ڈائریکٹر ورکس واسا ایم ڈی اے نے اور سعید ڈوگر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے ملی بھگت سے فندز جاری کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے تمام ادائیگیاں کردیں بلکہ سیکورٹی کی مد میں رکھی گئی رقم بھی واپس کردی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ گھوسٹ ڈسپوزل اسٹیشنز پر کروڑوں روپے خرچ کر نے کا انکشاف ملتان جہانگیر آباد میں ڈسپوزل سٹیشن اور محلہ ہزاریاں ڈسپوزل اسٹیشن کو فعال کرنے کے لیے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ من پسند ٹھکیدارکو دیاگیا ،لیکن ڈسپوزل اسٹیشنز چالو نہیں ہوئے، ٹھیکہ کی رقم دیدی گئی اور سیکورٹی فیس بھی واپس کردی گئی،اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں انکشاف ہوگیا ہےاور واٹر سپلائی ٹیوب ویل اور فلٹریشن پلانٹ کے سکریپ میں بھی بڑے پیمانے پر کروڑوں روپےخورد برد کے الزامات ہیں،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے انکوائری شروع کر دی ۔اینٹی کرپشن نے ریکاڈسمیت واسا افسران کو طلب کر لیاہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل ارشد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاموں کے ساہیڈوں کا وزٹ بھی کرچکے ہیں۔سی او ہیڈ کواٹر رمضان شاہد کے پاس میگا کرپشن میں ملوث واسا پیش ہوئے۔اینٹی کرپشن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکل آفیسر نے مذکورہ افسران کو دو دن کے اندر ریکاڈ پیش کرنیکا حکم دیا ہے بصورت دیگر وہ سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں