آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

گگومنڈی: نوسربازی کی انوکھی واردات، جعلی فرد دکھا کر مسجدومدرسہ فروخت

گگومنڈی(نامہ نگار)نوسربازی کی انوکھی وار د ا ت ، جعلی فرددکھاکرمسجداورمدرسہ فروخت کردیا۔ڈی ایس پی سے ذاتی مراسم ظاہرکرکے نوسربازنے د یہا تی کوبھی1لاکھ کاچونالگا دیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن وہاب گگومنڈی کے رہائشی نوسربازافتخارولدغلام محمدچوہان نے نوسربازی کی انوکھی وارداتیں کرکے پولیس اورشہریوں کوورطہ حیرت میں ڈال دیا۔نوسربازافتخارچوہان نے چک نمبر193۔ای بی کی مسجدکے امام منظوراحمدنورانی سے کہاکہ چک نمبر435۔ای بی میں میراملکیتی مدرسہ اورمسجدہے اورفردملکیت بھی دکھاتے ہوئے مدرسہ اورمسجدکاوزٹ بھی کروادیا۔افتخارنے کہاکہ اگرمجھے تعمیرات کے 15لاکھ دے دوتومدرسہ اورمسجدتمہارے نام منتقل کروادیتاہوں جس پرقاری منظوراحمدنورانی نے افتخارچوہان کودس لاکھ روپے دے دئیے اورباقی5لاکھ کاوعدہ کرلیا۔اس دوران منظوراحمدنورانی کوپتہ چلاکہ افتخارفراڈیا ہے۔ اس مدرسہ اورمسجدکی زمین تومحمداسلم نامی شخص کے نام ہے۔ دوسری واردات میں افتخارچوہان نے برکت مسیح کوکہاکہ ڈی ایس پی بوریوالاسے میرے ذاتی مراسم ہیں مجھے1لاکھ دے دوتومیں تمہاری زمین پرکیاگیاقبضہ واگزارکروادوں گا۔وارداتوں کی اطلاع پرپولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں