راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

صدر زرداری سے عمانی سفیر کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بات انہوں نے ایوانِ صدر میں عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے، اور تجارت، سرمایہ کاری و توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
صدر آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، اور باہمی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں مزید بہتری کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، کنسٹرکشن، صحت، خوراک کی سلامتی اور توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ سرکاری و نجی سطح پر قریبی تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ صدر مملکت نے پاکستان کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے عمان کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں