راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر بھرپور تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کا آغاز ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، اور سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے کی بدولت 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں ہی انڈیکس میں 1139 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب پی ایس ایکس میں نمایاں بہتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 1 لاکھ 41 ہزار 034 پوائنٹس پر بند ہونے والی کاروباری فضا کا تسلسل ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، معیشت کے اشاریوں میں بہتری، اور حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات اس شاندار کارکردگی کے اہم محرکات ہیں۔
مارکیٹ میں حالیہ تیزی نے سرمایہ کاروں کو نئی امید دی ہے اور معیشت کے استحکام کی توقعات کو مزید تقویت دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہی مثبت رجحان برقرار رہا تو انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں