خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

فواد خان کے ساتھ فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور کا ردعمل

بھارتی اداکارہ وانی کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی نئی فلم “عبیر گلال” کی ریلیز پر عائد پابندی پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں وانی کپور نے کہا کہ فلم کی تیاری کے وقت حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق تھے اور پروڈیوسرز نے فلم کی ریلیز کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے تھے۔
وانی کپور کے مطابق، جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تو فلم سازوں نے عوامی جذبات اور حکومتی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کی ریلیز روکنے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ فلم “عبیر گلال” میں کوئی بھی متنازع یا اشتعال انگیز مواد شامل نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد صرف اور صرف محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے۔
یاد رہے کہ وانی کپور اور فواد خان فلم “عبیر گلال” میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگادی گئی تھی، اور بھارتی انتہاپسندی کے باعث یہ فلم تا حال ریلیز نہ ہوسکی۔ تاہم مداح اب بھی اس کی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں