ملتان: جرم اور وردی ایک چھت تلے، تھانہ بی زیڈ میں قبضہ مافیا کو تحفظ، شہری دھکے کھاتا رہا-ملتان: جرم اور وردی ایک چھت تلے، تھانہ بی زیڈ میں قبضہ مافیا کو تحفظ، شہری دھکے کھاتا رہا-تلمبہ فحش ویڈیوز: 70لاکھ خرچ، سی سی ڈی بھی مستفید، صحافی ایازسہو کا نیفہ محفوظ-تلمبہ فحش ویڈیوز: 70لاکھ خرچ، سی سی ڈی بھی مستفید، صحافی ایازسہو کا نیفہ محفوظ-زرعی یونیورسٹی ملتان: سیکیورٹی نظام ناکامی، نئے وی سی کو 50 لاکھ کے تار چوری کی سلامی-زرعی یونیورسٹی ملتان: سیکیورٹی نظام ناکامی، نئے وی سی کو 50 لاکھ کے تار چوری کی سلامی-رحیم یار خان: قیامت صغریٰ، بی آئی ایس پی دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق، 76 زخمی-رحیم یار خان: قیامت صغریٰ، بی آئی ایس پی دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق، 76 زخمی-بی زیڈ یو میں کفایت شعاری کا مذاق، وزیراعلیٰ کے نام پر وی سی کیلئے قیمتی گاڑیاں منظور-بی زیڈ یو میں کفایت شعاری کا مذاق، وزیراعلیٰ کے نام پر وی سی کیلئے قیمتی گاڑیاں منظور

تازہ ترین

پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج

پنجاب: مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، کیونکہ صوبے میں چینی کی قیمتوں میں شدید اضافہ اور بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔
تنظیم کے صدر حافظ عارف گجر نے کہا کہ مہنگی چینی خرید کر سستی قیمت پر فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ 165 روپے فی کلو چینی کی فراہمی میں ناکامی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایکس شوگر ملز کو 165 روپے فی کلو چینی کی قیمت مقرر کی ہے، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ جب تک ملز اور ڈیلرز کے ساتھ کریانہ مرچنٹس کے لیے مناسب قیمتوں کا نظام وضع نہیں کیا جاتا، چینی کی فروخت بند رہے گی۔
عارف گجر نے بتایا کہ انتظامیہ نے چینی کی سرکاری قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کی بجائے دکانوں پر سیلز روکنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق 165 روپے فی کلو چینی فراہم کرے تاکہ وہ 173 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر سکیں۔
مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی سے پنجاب بھر میں چینی کی خوردہ فروخت بند رہے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں