آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے لندن روانہ، عالمی مقابلوں کی تیاری جاری

لاہور: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے سلسلے میں برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کے ہمراہ 11 اگست تک لندن میں ٹریننگ کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ارشد ندیم نے پنڈلی میں تناؤ کے باعث پولینڈ میں 12 سے 16 اگست تک ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سے دستبرداری اختیار کی تھی تاکہ مکمل صحتیابی کے بعد بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
ارشد ندیم اب سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں ان کے مدِمقابل بھارت کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا بھی شامل ہوں گے۔ یہ مقابلے 24 سے 29 اگست کے درمیان شیڈول ہیں۔
علاوہ ازیں ارشد ندیم 13 سے 21 ستمبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیں گے، جہاں وہ پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں