خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصانات، رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں
رپورٹ کے مطابق 27 جون سے اب تک صوبے میں شدید بارشوں، تیز ہواؤں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات میں مجموعی طور پر 21 افراد جان بحق اور 10 زخمی ہوئے
جا نبحق افراد میں 7 مرد، 5 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، صوابی، کرم، چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے
57 گھر متاثر ہوئے جن میں سے 51 کو جزوی نقصان اور 6 کو مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑا
سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا جہاں 14 افراد جان سے گئے اور 6 زخمی ہوئے
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں
بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں