سوشل میڈیا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، مولانا طاہر اشرفی کا علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب-سوشل میڈیا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، مولانا طاہر اشرفی کا علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب-آزاد کشمیر میں انجینئرڈ انتخابات حالات مزید خراب کریں گے، لیاقت بلوچ کی تنقید-آزاد کشمیر میں انجینئرڈ انتخابات حالات مزید خراب کریں گے، لیاقت بلوچ کی تنقید-پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل، قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل-پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل، قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل-ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا-ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا-سعودی عرب کی عراق میں جوابی کارروائی، تیل تنصیبات پر مبینہ حملوں کے بعد ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنانے کا اعلان-سعودی عرب کی عراق میں جوابی کارروائی، تیل تنصیبات پر مبینہ حملوں کے بعد ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنانے کا اعلان

تازہ ترین

ٹک ٹاک کو بڑا دھچکا، 60 کروڑ ڈالر کا بھاری جرمانہ

آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (DPC) نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر یورپی صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے کے الزام میں 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ کارروائی یورپی اکنامک ایریا (EEA) کے صارفین کے ڈیٹا کی چین منتقلی پر جی ڈی پی آر قوانین کی خلاف ورزی کے باعث کی گئی۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے ڈیٹا ٹرانسفر کے حوالے سے شفافیت سے کام نہیں لیا۔
ڈی پی سی نے ٹک ٹاک کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 6 ماہ کے اندر اپنی ڈیٹا پالیسیز کو جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) کے مطابق بنائے، بصورتِ دیگر چین کو ڈیٹا کی منتقلی مکمل طور پر روک دی جائے گی۔
ابتدا میں ٹک ٹاک کا مؤقف تھا کہ ای ای اے صارفین کا ڈیٹا چین میں محفوظ نہیں کیا جا رہا، تاہم بعد ازاں کمپنی نے ڈی پی سی کو بتایا کہ فروری میں انہیں پتہ چلا کہ کچھ صارفین کا ڈیٹا چین میں موجود سرورز پر اسٹور ہوا ہے، جسے بعد میں حذف کر دیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں