وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

ایف آئی اے میں انسانی اسمگلنگ، طلال چوہدری نے بتایا اعداد و شمار

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ صرف 2024 میں ایف آئی اے کے 41 اہلکار انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکری سے برطرف کیے گئے، جبکہ 63 افراد مختلف مقدمات میں نامزد ہوئے۔
ڈپٹی چیئرمین سید سیدال خان کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان نے پوچھا کہ ایف آئی اے کے 51 اہلکار جو برطرف کیے گئے، ان میں سے کسی کو سزا دی گئی یا نہیں۔
اس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ 2024 میں برطرف کیے گئے 41 افراد کے علاوہ 63 افراد مختلف مقدمات میں نامزد ہوئے جن میں سے صرف 16 بری ہوئے، اور ان کی بریت کے خلاف بھی پراسیکیوشن اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔
سینیٹر دنیش کمار نے سوال اٹھایا کہ زیادہ تر چھوٹے گریڈ کے اہلکار برطرف کیے گئے، لیکن 17 گریڈ سے اوپر کے کتنے افسران کو سزا دی گئی؟
طلال چوہدری نے جواب دیا کہ برطرف کیے گئے افراد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا کہ بری ہونے والے افراد کی فہرست بھی فراہم کر دی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں