راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

یو سی چیئرمین منور قریشی کے دستِ راست حاجی طاہر کا خزانے سے ذاتی گھر تعمیر کرانیکا انکشاف

ملتان (سہیل چوہدری سے) پاکستان تحریک انصاف کا یوسی چیئرمین منور قریشی کے دست راست اور سلیپنگ پارٹنر محکمہ صحت کا سابق کیشئر حاجی طاہر کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئیں ہیں ۔حاجی طاہر نے محکمہ صحت ملتان میں تقریبا چودہ ماہ کیشئر کے عہدے پر تعیناتی کے دوران ملتان نامی فرم کے ٹھیکدار سے اپنے گھر میں سرکاری اخراجات کے ذریعے تعمیرات کے کام کروائے ۔گھر کے اوپر والی منزل کی عمارت کو تعمیر کروایا ۔اس کو مکمل سیٹ کروایا ۔لیکن موصوف اس تمام کاموں کے بل کی ادائیگی خود کرنے کی بجائے سرکار کے کھاتے سے کرواتے رہے۔بتایا جاتا ہے کہ ملتان فرم کے ٹھیکدار نے کام حاجی طاہر کے گھر کا کیا مگر اسکی مکمل ادائیگی کے بوگس بل بناکر حاجی طاہر کے ذریعے اکاؤنٹ آفس سے پاس کروائے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے سکریٹری صحت پنجاب کو حاجی طاہر کی جانب سے کرپشن کی داستان پر مبنی ایک درخواست بھی موصول ہو چکی ہے جس پر انکوائری شروع کی جائے گی۔واضح رہے حاجی طاہر منور قریشی کا خفیہ پارٹنر ہے ۔جس کا ڈیٹا کالز میں منور قریشی کے ساتھ تعلق صاف عیاں ہیں ۔اور اگر اسکی لوکیشن نکلوائی جائے تو حاجی طاہر کی زیادہ تر منور قریشی کے دفتر واقع الطاف ٹاؤن کے علاقے میں آئے گی ۔لیکن لے دیکر حاجی طاہر قانون کی گرفت سے آزاد ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں میں ارباب اختیار سے حاجی طاہر کے خلاف شفاف انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور اسکی اثاثہ جات کی تفصیل اور ذرائع کی پوچھ گچھ کی جاسکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں