راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اہم، پاکستان مکمل عملدرآمد کے لیے پُرعزم، صدر آصف زرداری

ایوانِ صدر اسلام آباد میں یورپی یونین کے سبکدوش ہونے والے وفد کی سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکا نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پاک۔یورپی اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔
صدر مملکت نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے کثیرالجہتی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے مضبوط روابط علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک اہم تجارتی و سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔
انہوں نے ایراسمس منڈس اور ہورائزن یورپ پروگرامز کو پاکستانی نوجوانوں کے لیے قیمتی تعلیمی و تحقیقی مواقع کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ ماحولیات، تجارت، ہجرت اور امن جیسے مشترکہ اہداف اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
صدر زرداری نے ڈاکٹر رینا کیونکا کی پاک۔یورپی تعلقات کے فروغ میں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں