راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

خانگڑھ میں پولیس گردی، پسند کی شادی پر شوہر کو سزائے موت، 5 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

خان گڑھ ( کرائم رپورٹر ،نمائندہ قوم) پسند کی شادی کرنے والا شخص مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔مرنے والے شخص کے قتل کا مقدمہ ایک اے ایس آئی اور 4 پولیس کانسٹیبلز سمیت 7 افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مرنے والے شخص کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ کا علم ہوسکے گا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ خانگڑھ کے موضع جگت پور کے رہائشی محبوب احمد نے 4 ماہ قبل ثمینہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی۔محبوب احمد کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ سوموار کی رات پولیس نے ان کے گھر کارروائی کی اور پولیس تشدد سے محبوب احمد دم توڑ گیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ مرنے والے شخص کے بیٹے وقاص کی مدعیت میں تھانہ خانگڑھ پولیس کے ایک اے ایس آئی اور 4 کانسٹیبلز، محمد شفیق اور 2 خواتین تہمینہ،کریم بی بی سمیت 7 افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ خانگڑھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی اور پولیس کانسٹیبلز سمیت دیگر ملزمان نے محبوب احمد کو سیڑھیوں پر گھسیٹا اور لاتوں،مکوں اور گھونسوں کے ذریعے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی موت ہوئی۔پولیس ترجمان کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس ٹیم ثمینہ بی بی کی برآمدگی کے لئے صرف نوٹس دینے گئی تھی۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لیکر ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ڈی پی او مظفرگڑھ کو پیش کریں گے،پولیس ترجمان کے مطابق مرنے والے شخص کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجوہات کا علم ہوسکے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں