راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

چھببیس نومبر احتجاج؛ بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما بشریٰ بی بی، عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی ہے۔
عدالت نے متعلقہ مقدمات میں پولیس کو 13 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا۔ اس سماعت میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی نگرانی کی اور شیر افضل مروت، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی سمیت دیگر رہنما پیش ہوئے۔
عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی مجموعی طور پر 240 سے زائد ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا، سنگجانی، ترنول اور دیگر علاقوں میں مقدمات درج ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں