راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ایسے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی جن کے نتائج پہلے سے طے شدہ ہوں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بھی فیصلہ ہے کہ پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے گی۔ ان کے مطابق عمران خان کا ماننا ہے کہ سب سے بڑی طاقت روحانی اور اخلاقی ہے جبکہ جسمانی طاقت سب سے کمزور ہے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے کیونکہ وہ ان کے وکیل بھی ہیں، لیکن کئی ماہ سے نہ اہل خانہ اور نہ ہی قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ منظم اور متحرک ہے لیکن رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسی وجہ سے پارٹی نے کمیٹیوں سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تاکہ اس عمل کا مزید حصہ نہ رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پورا نظام جھوٹ پر قائم ہے اور ضمنی الیکشن بھی فارم 47 کے بغیر نہیں کرائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آزادی حاصل ہے، وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، اور اگر جیل یا عقوبت خانے بھیجا گیا تو حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں