راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل روکنے اور اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے نومبر 2024 میں بریت کی درخواست مسترد کی تھی اور اس کے خلاف 21 جنوری 2025 کو اپیل دائر کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل کی سماعت میں تاخیر سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرائل کورٹ غیر معمولی تیزی سے کارروائی آگے بڑھا رہا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اگر اپیل کے فیصلے سے قبل ٹرائل مکمل ہو گیا تو اپیل کا فائدہ ختم ہو جائے گا، اسی لیے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کے فیصلے تک ٹرائل معطل رکھا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں