راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پنجاب میں گندم کا گردشی قرض کیوں بڑھا؟ محکمہ فوڈ کی نئی غفلت بے نقاب

پنجاب میں گندم کے گردشی قرضے میں اضافے کی ایک اور بڑی وجہ محکمہ فوڈ کی غفلت قرار دی گئی ہے۔
آڈٹ رپورٹ 2024-25 کے مطابق محکمہ فوڈ کئی مالی سالوں میں گندم کی خرید و فروخت کے لیے درست تخمینہ لگانے اور مؤثر پالیسی تشکیل دینے میں ناکام رہا۔ اس ناکامی کے باعث صارفین اور حکومت کو مجموعی طور پر 15.88 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کو نظرانداز کرنے، قیمتوں میں غیر متوازن اضافے اور نکاسی کے تناسب میں تبدیلی کے باعث اخراجات بڑھتے گئے جس نے مالی دباؤ میں اضافہ کیا۔
مزید کہا گیا کہ محکمہ فوڈ کی یہی خامی مالی سال 2018-19، 2019-20 اور 2022-23 کی آڈٹ رپورٹس میں بھی نمایاں کی گئی تھی، لیکن اس پر کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں