راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پنجاب میں دریاؤں کے سیلاب سے 33 لاکھ افراد متاثر، 43 ہلاک، ریلیف اور بچاؤ کے اقدامات جاری

لاہور: پنجاب میں دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی تازہ رپورٹ کے مطابق اب تک 43 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 3300 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار افراد متاثر ہوئے اور 12 لاکھ 92 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 405 ریلیف کیمپس، 425 میڈیکل کیمپس اور 385 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جن میں 7 لاکھ 99 ہزار جانور بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔ منگلا ڈیم 83 فیصد، تربیلا ڈیم 100 فیصد، انڈین بھاکڑا ڈیم 84 فیصد، پونگ ڈیم 98 فیصد اور تھین ڈیم 92 فیصد تک بھر چکے ہیں۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں اور کسانوں کے نقصانات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس میں سیالکوٹ 101 ملی میٹر، گجرانوالہ 59، گجرات 48، نارووال 41، لاہور 14، مری 12، منڈی بہاالدین 4، حافظ آباد 2 اور فیصل آباد 1 ملی میٹر شامل ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں