راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارہ ممبر قومی اسمبلی ہیں اور اے ٹی سی نے انہیں سزا سنائی ہے، جس کے بعد وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتیں۔
عدالت میں دلائل کے دوران کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو درخواست گزارہ اور دیگر ممبران کو نااہل قرار دیا، جبکہ سزا کے بعد اپیل زیر سماعت ہے اور درخواست گزارہ اپنی غیر موجودگی میں سزا یافتہ ہیں۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے سننے کا موقع نہ دینے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے خلاف درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور کہا کہ زرتاج گل کا کیس پہلے سنا جائے گا، باقی متعلقہ درخواستیں بعد میں دیکھی جائیں گی۔
اس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کسی کو سزا ہوئی ہے تو اس کے حقوق اور درخواست دائر کرنے کی قانونی حیثیت کیا ہے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لا الیکشن کمیشن اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی اور متعلقہ کیسز کی سماعت دیگر ہائی کورٹس میں ہو سکتی ہے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور آئندہ سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا عندیہ دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں