ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، امریکی زمینی فوج بھیجنے سے بھی انکار-ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، امریکی زمینی فوج بھیجنے سے بھی انکار-خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کر دیے جائیں گے: طارق فضل چوہدری-خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کر دیے جائیں گے: طارق فضل چوہدری-فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان سمیت 211 ممالک کو فنڈز ملنے کا امکان-فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان سمیت 211 ممالک کو فنڈز ملنے کا امکان-سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش-سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش-آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے تک جا پہنچا-آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے تک جا پہنچا

تازہ ترین

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی یلغار، فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

پشاور: حسن خیل کے علاقے میں واقع پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے حسن خیل میں پولیس پوسٹ سپین میلہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل نے جامِ شہادت نوش کیا۔
میاں سعید کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے حملے کے جواب میں بھرپور فائرنگ کی، جس کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ جوابی کارروائی کے دوران متعدد حملہ آوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں