راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پرنسپل گرفتار، میٹرک طالبہ کو ‘شادی کے جھانسے’ سے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

راولپنڈی:تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں اکیڈمی کے پرنسپل کو ایک طالبہ کو شادی کے لالچ اور امتحان کی تیاری کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق میٹرک کی طالبہ نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ پرنسپل ضیا الرحمان نے پہلے شادی کی پیشکش کی اور انکار پر بہانے بنا کر قریب ہونا شروع ہوگیا۔ ٹیوشن اور اچھے نمبروں کا لالچ دے کر اسے دباؤ میں لایا گیا اور پھر 21 مئی کو اکیڈمی بلا کر زبردستی زیادتی کی۔
طالبہ نے بتایا کہ جب وہ حاملہ ہوئی تو ملزم اسے نجی کلینک لے گیا، دوائیاں دیں جن سے اس کا حمل ضائع ہوگیا۔ اس کے باوجود پرنسپل مختلف اوقات میں دھمکا کر اور بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا، جس سے دوبارہ وہ حاملہ ہوگئی اور پھر سخت ذہنی و جسمانی اذیت کے باعث حمل ضائع ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس جاری ہے جبکہ پرنسپل ضیا الرحمان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف زیادتی اور اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں