برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

پاکستان شاہینز کا انگلینڈ دورہ: 18 رکنی نوجوان اسکواڈ کا اعلان، سعود شکیل کپتان مقرر

لاہور: پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ انگلینڈ کے دورے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ دورہ 17 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران پاکستانی ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف دو تین روزہ اور تین ایک روزہ مقابلوں میں حصہ لے گی۔
ٹیم کی قیادت تجربہ کار بیٹر سعود شکیل کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے، جن میں سے 11 کھلاڑیوں کی عمر 25 سال سے کم ہے۔ منتخب کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔
اس دورے کے دوران کوچنگ کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت انجام دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، اس اسکواڈ کا انتخاب نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے اور مستقبل کی ٹیم تیار کرنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہوگی اور قومی ٹیم کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں