Post Views: 104
تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری کو ہونا تھے۔ تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کردیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں۔ انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹاسکتی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ جس کے تحت انتخابات 5 فروری کو کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔







