راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے کی خوشی میں چراغاں، 23 ستمبر تک جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے کی خوشی میں وفاقی دارالحکومت میں چراغاں شروع کر دیا گیا ہے جسے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 23 ستمبر تک جاری رکھا جائے گا۔
سرکاری اور نجی عمارتیں سعودی عرب کے پرچم کے سبز رنگ کی روشنیوں سے سجائی گئی ہیں۔ ریڈ زون اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ، ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر والے قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعداد میں عمارتوں اور شاہراہوں پر لہرا رہے ہیں۔
شہری وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب میں شاندار استقبال اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں شہریوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارے لیے باعث فخر ہے، چاہے ہمیں دنیاوی فائدہ نہ بھی ملے، ہم پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جیسے اسرائیل ایک کے بعد ایک مسلمان ملک پر حملہ کر رہا ہے، اگر مسلم ممالک کا متحدہ بلاک بن جائے تو کوئی بھی ملک، اسرائیل بھی شامل، ایسی کارروائی کی ہمت نہیں کر سکے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں