پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا فیصلہ، ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ سے وابستہ حکام اور کھلاڑیوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے “آپریشن جاسمین” کے تحت سامنے آنے والی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔
پابندی کی زد میں آنے والوں میں کھلاڑی شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، سابق صدر پی ڈبلیو ایف حافظ عمران بٹ، کوچ عرفان بٹ اور کوچ وقاص اکبر شامل ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق، کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندی کی مدت تک مکمل پابندی برقرار رہے گی، جبکہ عہدیداران کو چار سال کے لیے تمام کھیلوں کی سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ اقدام 2021 میں شروع ہونے والے واقعات کا تسلسل ہے، جب کئی کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی تھی اور بعد ازاں ان کے نتائج مثبت آئے تھے۔ ان معطلیوں کو 2025 کے اوائل میں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے برقرار رکھا تھا۔
ترجمان پی ایس بی نے واضح کیا کہ پابندی کے شکار افراد اپنی نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
فیصلے کی کاپیاں آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، اے ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں