راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سعودی سفارتخانے کا دورہ، پاک سعودی تعلقات پر اہم گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مؤثر اور مخلصانہ کردار پر سعودی قیادت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے والے گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور سعودی عرب اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں