راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے جا رہی ہے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری مالی راحت مل سکے۔ اس کے ساتھ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔
مزید برآں انکم ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکسز ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کے بجلی بلز پر یہ ریلیف وفاقی حکومت برداشت کرے گی، جبکہ لینڈ ریونیو کی معافی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔
علاوہ ازیں، سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے خصوصی پیکیج پر بھی کام جاری ہے تاکہ زرعی شعبے کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں