راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب کا فضائی دورہ، ملتان و جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا معائنہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔
یہ وزیر اعلیٰ کا ملتان کا دوسرا دورہ ہے، انہوں نے 3 ستمبر کو بھی ملتان کا دورہ کیا تھا۔ مریم نواز نے بھی فضائی جائزے کے دوران متاثرہ علاقوں کی صورتحال دیکھی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑا گیا اور دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برقرار رہنے سے جنوبی پنجاب کی صورتحال تشویشناک ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس سے آج بدھ کو 20 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا، جو پی ڈی ایم اے پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔
امدادی سامان میں ہیٹرز، فولڈنگ بیڈز، رضائیاں، کمبل، پانی کے کین اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ قبل ازیں 9 ستمبر کو بھی 10 ٹرکوں کا امدادی سامان پنجاب بھیجا جا چکا ہے۔ اب تک پنجاب کو فراہم کیے گئے 1660 ٹن امدادی سامان میں خیمے، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹس، کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور جاری امدادی کارروائیوں کی مکمل نگرانی کر رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں