راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے شفاف قواعد و ضوابط جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے مرتب کیے جائیں گے۔
حکم نامے کے مطابق جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی، بشمول ایندھن، کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سابقہ نظام میں نیلامی کے نام پر درخت بے رحمی سے کاٹے جاتے اور حاصل شدہ رقم چند افراد کی جیبوں میں چلی جاتی تھی۔
وزیراعلیٰ نے جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم دیا ہے کہ پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ مستقبل میں نیلامی سے قبل جنگلات کی اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھی پیش کی جائیں گی تاکہ شفافیت برقرار رہے اور زمین اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں