راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وزیراعظم کا دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائی پر کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔
کے پی کے مختلف شہروں میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بہادری کو سراہا، جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہدایت دی کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے عزم دہرانے کے ساتھ کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں