راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم، ٹرمپ کی قیادت کو سراہا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی نسل کشی کے خاتمے سے متعلق ہونے والے معاہدے کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات اور عالمی امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے قطر، مصر اور ترکی کی حکومتوں کی کوششوں کو بھی سراہا، جنہوں نے معاہدے کی کامیابی کے لیے مسلسل سفارتی جدوجہد کی۔

وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس صبر و استقامت کے ساتھ ظلم برداشت کیا، وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو قابض افواج اور غیر قانونی آبادکاروں کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا تاکہ صدر ٹرمپ کے امن اقدامات کو نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے اتحادیوں اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے لیے امن، وقار اور انصاف پر مبنی حل کی حمایت جاری رکھے گا، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں