راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال

چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثہ اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صدر پیزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کے اگست 2025 میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔
وزیراعظم نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ایران کے عوام و حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو تناؤ میں کمی اور استحکام کا واحد قابل عمل راستہ قرار دیا۔
صدر ایران نے پاکستان میں جاری سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں