راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

ملکی گیس پر نئے کنکشنز پر مستقل پابندی، 30 لاکھ درخواستیں منسوخ

پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظور کردہ پالیسی سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو بھیج دی ہے، جس کے تحت ملک میں قدرتی گیس پر نئے گھریلو کنکشن لگانے پر مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پہلے سے جمع ہونے والی تقریباً 30 لاکھ درخواستیں بھی منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
نئے فریم ورک کے مطابق صرف درآمدی گیس پر کنکشن فراہم کیے جائیں گے، جو 9 اہم شرائط پر مبنی ہوں گے۔ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایک سال کے دوران 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کی بنیاد پر کنکشن دیا جائے، جبکہ ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو تین ماہ کے اندر نیا کنکشن فراہم کر دیا جائے گا۔
ایک سال سے زیادہ عرصے سے منقطع گھریلو صارفین کو بھی درآمدی گیس پر کنکشن دیا جائے گا، تاہم اس کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں