ملتان رنگ روڈ منصوبے کی نئی فیزیبلٹی سٹڈی کا فیصلہ

ملتان (وقائع نگار)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی سیف اللہ گوندل کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ملتان رنگ روڈ منصوبے کی پیش رفت اور مجوزہ الائنمنٹس کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں منصوبے کی نئی فیزیبلٹی سٹڈی اور الائنمنٹ ری ویلیڈیشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرانی سٹڈی میں تجویز کردہ الائنمنٹس کا موجودہ زمینی صورتحال کے مطابق دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جبکہ نئی سٹڈی میں ٹریفک، انٹرچینجز، لینڈ ایکوزیشن، لاگت اور منصوبے کے مختلف فیزز کا جائزہ لیا جائے گا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی الائنمنٹ تجویز کی جائے گی۔ نئی اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد حتمی پروپوزل مجاز فورم کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا، جبکہ منصوبہ بندی میں زمینی حقائق اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم، ڈی جی پی ایچ اے راشد ارشاد، ریجنل ڈائریکٹر سی ایم آئی ٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمٰن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں