Post Views: 46
لاہور: ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں کار سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سفید رنگ کی ایک گاڑی تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ اچانک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کنارے موجود درخت سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں موجود پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا، جبکہ حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔







