برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل، ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کی امید
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شائقین سے اپیل کی ہے کہ ٹیم پر غیر ضروری تنقید بند کریں اور انہیں بھرپور سپورٹ کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غنی کلب لاہور جس انداز میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ ایسے مزید کلبز کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بہتر کھیل رہی ہے اور امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی وہ نمایاں کارکردگی دکھائے گی۔ بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان برابری کی سطح پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
ٹیم کی سلیکشن سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ ان کا کسی کھلاڑی کو منتخب کرنے میں کوئی ذاتی کردار نہیں، بلکہ ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے کئی گھنٹے کی بحث کے بعد ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ بہترین کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی دل و جان سے مقابلہ کریں گے، نتیجہ جو بھی ہو، شائقین کو ٹیم کا حوصلہ بڑھانا چاہیے نہ کہ بے جا تنقید کرنا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں