آئی ایم ایف پیٹرول پر عائد لیوی کم کرنے پر راضی نہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک-آئی ایم ایف پیٹرول پر عائد لیوی کم کرنے پر راضی نہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک-امریکی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک، ایران نے زنجان حملے کی تصدیق کر دی-امریکی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک، ایران نے زنجان حملے کی تصدیق کر دی-پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی پر دفتر خارجہ کا اظہارِ تشویش-پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی پر دفتر خارجہ کا اظہارِ تشویش-پی ایس او سمیت بڑی آئل کمپنیوں کا اربوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب-پی ایس او سمیت بڑی آئل کمپنیوں کا اربوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب-لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور-لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عسکری و سیاسی قیادت سمیت متعلقہ حکام شریک ہیں، جہاں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں۔ تاہم، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بیرون ملک ہونے کے باعث شرکت نہ کر سکے اور آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے قائدین اور کابینہ کے متعلقہ اراکین بھی شریک ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اجلاس کے شرکاء کو 50 منٹ تک تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ملک میں جاری سیکیورٹی چیلنجز، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، کامیابیوں اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی 30 منٹ تک اجلاس کو تفصیلی آگاہ کیا، جس کے بعد 15 منٹ کا وقفہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کی داخلی و خارجی صورتحال پر خطاب کیا، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کمیٹی سے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یہ اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں