راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعد  ایک اور نشست بھی خطرے میں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جہاں اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعد اب پارٹی کے ایک اور رکنِ اسمبلی کی نشست بھی خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن نوشین افتخار کی جانب سے پیش کردہ تحریک پر فیصلہ 11 اگست کو متوقع ہے، جس میں شیخ وقاص کی نشست کو خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کی مسلسل غیر حاضری کو بنیاد بنا کر اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ معاملہ ایوان میں بھی اٹھایا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب پارٹی کے تین اہم عہدے داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ زرتاج گل سے پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی پارٹی سے واپس لے لیا گیا ہے۔
مزید برآں، عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس اور فنانس کمیٹی سے ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے سات نااہل ارکان سے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی واپس لے لی گئی ہے۔
پارٹی کے دیگر ارکان کو بھی قائمہ کمیٹیوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جن میں صاحبزادہ حامد رضا سے انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئرمین شپ، زرتاج گل سے رکنیت اور رائے حسن نواز سے ریلوے کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لے لی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں