Post Views: 25
کراچی: عالمی اور ملکی سونے کی مارکیٹوں میں قیمتوں کا سلسلہ مسلسل اوپر کی جانب جاری ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 716 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی رجحان کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 8 ہزار 49 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ 10 گرام چاندی بھی بغیر ردوبدل کے 6 ہزار 900 روپے پر برقرار ہے۔







